13 مارچ 2014 - 20:30
ایران اور پاکستان دو برادر و دوست ملک

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے گورنر نے ایران کے صوبے اصفہان کے گورنر کے ساتھ ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ پر تاکید کی ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبے بلوچستان کے گورنر "محمدخان اچکزئی" نے آج اصفہان کے صوبے کے گورنر "رسول زرگرپور" کے ساتھ ملاقات میں ، ایران اور پاکستان کو دو برادر و دوست ملک قرار دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کا تعاون سرکاری رابطوں اور سمجھوتوں سے بلاتر ہے۔ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے گورنر نے اس ملاقات میں ایران و پاکستان کے درمیان ثقافتی و تاریخی مشترکات طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان تعلقات کے فروغ کو حتمی طور پر دونوں ملکوں کے حکام کی توجہ کا مرکز قرار پانا چاہیے۔ ایران کے صوبے اصفہان کے گورنر "رسول زرگرپور" نے بھی اس ملاقات امید ظاہر کی کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان اور اصفہان کے درمیان اقتصادی و سیاسی اور ثقافتی تعاون میں فروغ پائے گا۔......./169